یوم ارض: دنیا سنگین ماحولیاتی خطرات سے دوچار لیکن وقت ہاتھ سے نہیں گیا

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج دنیا بھر کے 190 سے زائد ممالک میں ایک ارب سے زیادہ افراد 56واں یومِ ارض منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ ارض پر پیغام: ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت

اس سال کا عالمی تھیم ’آور پاور، آور پلانیٹ‘  ہےب جو حکومتی پالیسیوں سے آگے بڑھ کر مقامی کمیونٹیز اور افراد کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

منتظمین کے مطابق ماحولیاتی بہتری صرف بڑے فیصلوں سے نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں لوگوں، اساتذہ، کارکنوں اور خاندانوں کے چھوٹے اقدامات سے ممکن ہوتی ہے۔

یہ دن ایک ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جب دنیا کو سنگین ماحولیاتی چیلنجز درپیش ہیں۔ کینیا میں ماحولیاتی کارکن ہیلری کِپلاگات کِبیووَٹ ایک دن میں 24 ہزار درخت لگا کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ممبئی اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اہم کانفرنسز صاف توانائی کے فروغ اور پانی سے خطرناک ’فار ایور کیمیکلز‘ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے: ماحولیاتی تحفظ قومی ذمہ داری قرار، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یومِ ارض پر پیغام

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ انسانیت کے لیے ’کوڈ ریڈ‘ کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے کیونکہ عالمی درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں پہلے ہی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے۔

تاہم ان خطرات کے باوجود اجتماعی اقدامات کے ذریعے امید کی کرن بھی موجود ہے۔ سنہ 1970 میں پہلے یوم ارض کے منتظم ڈینس ہیز کے مطابق ہم نے ثابت کیا تھا کہ باشعور عوام ایک ناقابل شکست طاقت بن سکتے ہیں اور 2026 میں بھی ایسا ممکن ہے۔

اسکولوں میں آگاہی پروگرامز سے لے کر بڑے پیمانے پر پلاسٹک صفائی مہمات تک آج کا واضح پیغام یہی ہے کہ ’اب عمل کرنے کا وقت ہے‘۔

اگرچہ عالمی سطح پر پیش رفت سست ہو سکتی ہے لیکن زمین کو بچانے کی اصل طاقت اب بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔

کوڈ ریڈ کیا ہے؟

کوڈ ریڈ ایک انتباہی اصطلاح ہے جو انتہائی خطرناک اور ہنگامی صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔ ماحولیاتی تناظر میں یہ لفظ اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب سائنس دان یہ بتانا چاہتے ہیں کہ زمین کو شدید خطرات لاحق ہیں جیسے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ، موسمیاتی تبدیلی، اور قدرتی نظام کا بگڑنا۔

مزید پڑھیں: عالمی یوم ارض پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل جاری

اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو انسانی زندگی، ماحول اور معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘