بھارتی ڈرونز کے سائے میں معرکۂ حق کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے والے کیپٹن ارباز خان خلجی

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معرکۂ حق کے دوران بھارتی ڈرونز کی موجودگی کے باوجود کامیاب آپریشن کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن ارباز خان خلجی نے کہا ہے کہ محاذِ جنگ پر انہیں کسی قسم کا خوف یا ڈر محسوس نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی، معرکۂ حق کے بعد ملک کا وقار بلند ہوا، شرجیل میمن

کیپٹن ارباز خان خلجی کے مطابق شدید حالات کے باوجود انہوں نے فائرمشن کامیابی سے مکمل کیا اور دشمن کے ایک اہم بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے جوانوں کو ایسے ہی کٹھن حالات اور جنگی ماحول کے لیے تربیت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد ان کا جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور جوان ہو گیا ہے، جبکہ ان کے عزم اور ولولے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: یوم آزادی معرکۂ حق، شہداء کے اہلِخانہ کا وطن کے نام پیغام

کیپٹن ارباز خان خلجی نے کہا کہ ’نصرٌ من اللہ و فتحٌ قریب‘ کے قومی موٹو پر ان کا ایمان پہلے سے کہیں زیادہ پختہ ہو چکا ہے اور وہ ہر وقت ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟