’حکومت نے ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے‘، محسن نقوی کی اپیل سوشل میڈیا پر مذاق کیوں بنی؟

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا اشتہار شیئر کرتے ہوئے نوجوانوں کو ملک کی خدمت کے لیے ادارے میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف 11 دن باقی رہ گئے ہیں لہٰذا اہل افراد اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ پر تبادلہ خیال

انہوں نے واضح کیا کہ بھرتی کے عمل میں صرف میرٹ کو بنیادی معیار قرار دیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی سفارش، دباؤ یا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے امیدواروں کو فوری طور پر نااہل قرار دیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خدمت عزت اور وقار کے ساتھ کریں۔

سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے ادارے میں شمولیت کے عمل اور شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ ملک میں بیروزگاری اور مواقع کی کمی کے باعث نوجوان طبقہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور اس کی چالان فیس زیادہ ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں شامل ہونا نہیں چاہتا اسی لیے اب محسن نقوی خود پوسٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر سعد الرحمان (ڈکی بھائی) کے ساتھ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی حراست میں جو کچھ ہوا اس کے بعد؟

محمد نعمان لکھتے ہیں کہ اس ملک میں اکثریت بیروزگار پڑھے لکھے غریب نوجوانوں کی ہے وہ 2000 کا چلان بھی بھریں خوار بھی ہوں اور چنتخب وہ لوگ ہوں جنکی سفارش بڑی ہوگی یا جو من پسند ہوں گے یا رشوت دیں گے۔ اس سے بہتر ہے ڈائریکٹ اپنے من پسند لوگ بھرتی کرلیں یا ان لوگوں کو 2000 واپس کردیا کریں۔

میاں عمران نے کہا کہ کاش پاکستانی محکموں میں میرٹ اور اہلیت ہی ترقی کا معیار ہو تو ہم بہت جلد ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ملکوں کی لسٹ میں شامل ہوجائیں۔ بدقسمتی سے جس کے پاس اختیار ایک امانت ہوتا ہے وہ اس میں بھرپور خیانت کرتا ہے اقرباء پروری اختیارات کا ناجائز استعمال اپنا حق سمجھتا ہے۔

ایک سوشل یڈیا صارف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس وصولی کا ایک نیا طریقہ متعارف کرایا ہے جس کی صورت میں اسے ملازمت کی درخواست فیس کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ اسے کم سے کم ہونا چاہیے تاکہ ہر دلچسپی رکھنے والا امیدوار درخواست دے سکے۔

کئی صارفین نے محسن نقوی سے چالان فیس کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ایران کے پاس وقت کم بچا ہے، معاہدہ ہماری شرائط پر ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار