ملک کے کن حصوں میں اور کب تک شدید ہیٹ ویو رہے گی؟

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں 5 مئی تک شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی علاقوں میں ہیٹ ویو اور گلشیئر پگھلنے سے مارچ تا ستمبر سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے

اتھارٹی کے مطابق 24 اپریل سے 29 اپریل کے دوران ملک کے بعض حصوں میں بارش، گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات اور ہنگامی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

شدید گرمی کن علاقوں میں ہوگی؟

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقے شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان اور تربت جیسے بڑے شہروں میں شدید گرمی متوقع ہے۔

علاوہ ازیں وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

بارش اور آندھی کا امکان

24، 25 اور 29 اپریل کو پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، تیز ہوا اور بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی میں بارشوں کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشیں متوقع

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع جیسے کوئٹہ، زیارت، خضدار اور قلات میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں جبکہ ساحلی علاقے گرم اور خشک رہیں گے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

احتیاطی ہدایات

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پییں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو رسپانس پلان فوری فعال کریں، کولنگ سینٹرز قائم کریں اور اسپتالوں کو الرٹ رکھیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا موسم: بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ، بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا

عالمی توانائی نظام میں تبدیلی، پاکستان کو مؤثر حکمت عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک

اہم پیش رفت، پودینے کے تیل سے دل کے امراض کے خطرات میں کمی ممکن

’کاکروچ جنتا پارٹی‘، بھارتی چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی تحریک چل پڑی

بنگلہ دیشی کلین سوئپ، پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ رینکنگ بری طرح متاثر

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا