ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ایک بار پھر دورہ پاکستان کا امکان

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جو ہفتے کے روز پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان روانہ ہوئے تھے، ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا دورہ سود مند رہا، اب دیکھنا ہوگا امریکا سفارتکاری میں سنجیدہ ہے یا نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ عباس عراقچی عمان کے دورے کے بعد اور روس روانگی سے قبل دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق وفد کے بعض ارکان جنگ بندی اور اس کے خاتمے سے متعلق امور پر مشاورت کے لیے تہران واپس جا چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ نمائندے اتوار کی رات اسلام آباد میں دوبارہ وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز پاکستان کا دورہ مکمل کیا تھا، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کو عباس عراقچی نے انتہائی مفید قرار دیا تھا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکا سفارت کاری کے عمل میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان رابطہ، مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایرانی جب چاہیں امریکا سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp