وفاقی آئینی عدالت کا حکومت کو بڑا ریلیف، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات بحال کردیں

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بحال کر دیں۔ دفعات کی بحالی کے بعد شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا اختیار دوبارہ بحال ہو گیا۔

عدالت نے حکومت کو شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال قرار دینے کا اختیار بھی بحال کر دیا اور لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکومتی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیے: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ جاری کرنا اولین ترجیح، وزیر داخلہ محسن نقوی

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ‘کیا یہ ڈنکی لگا کر جانے والوں کا کیس ہے؟’

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فرحان علی نامی شہری غیر قانونی طور پر ایران گیا تھا جہاں سے اسے ڈی پورٹ کیا گیا۔ ان کے مطابق غیر قانونی اقدامات پر اس کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔

وکیل عامر رحمان نے موقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام کی شمولیت اور پاسپورٹ کو غیر فعال قرار دینا چیلنج کیا گیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ ‘یہ خود باہر جانے والا تھا یا لوگوں سے پیسے لے کر اٹلی بھیجتا تھا؟’

یہ بھی پڑھیے: تفتان بارڈر: جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والا مسافر گرفتار

انہوں نے مزید سوال کیا کہ ‘ایف آئی اے نے اب تک کیا تفتیش کی ہے؟’ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے سے مکمل معلومات حاصل نہیں کی گئیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی دفعات 3 اور 10 کو کالعدم قرار دیا تھا۔ بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘