’یہ اچھی نہیں لگ رہیں‘ صحیفہ جبار کے مختصر لباس پر صارفین کی تنقید

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں جہاں ان کے حالیہ اندازِ لباس نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

حال ہی میں صحیفہ جبار خٹک لاہور میں منعقد ہونے والے انفنکس ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں ان کا نیا لک اور لباس توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس موقع پر انہوں نے شارٹ ہیئر کٹ کے ساتھ سفید منی اسکرٹ، سادہ سفید شرٹ اور بغیر آستین والی ٹینس سویٹر زیب تن کی۔

یہ بھی پڑھیں: کام کے لیے پٹھان لڑکے چاہییں، پنجابی اور اردو بولنے والوں پر اعتماد نہیں، صحیفہ جبار کی ویڈیو وائرل

ان کا لباس سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے ماڈل و اداکارہ کے فیشن انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر نے اسے ذاتی آزادی اور جدید فیشن رجحانات کا حصہ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ اس لباس میں اچھی بھی نہیں لگ رہیں‘۔ ایک اور نے کہا بہت افسوس ہو رہا ہے کہ ان لوگوں کی کوئی حد نہیں رہی، کوئی ان پر نظر رکھنے والا نہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستانی ثقافت میں خاموشی سے بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں، ایسا لباس قابل قبول نہیں۔ جبکہ ایک صارف نے طنزاً کہا کہ خواتین میں بھی کین ڈول دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمہ کو خیرات دے کر تنقید کرنا اداکارہ صحیفہ جبار کو مہنگا پڑگیا

اداکار عادل عدیل امجد نے صحیفہ جبار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ فراک ہی پہن کر باہر آ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزہ تو تب آئے گا جب ان کی ویڈیو آئے گی کہ ’پہلے ان کو مجھ سے مسئلہ تھا، پھر ان کو میرے کاروبار سے مسئلہ تھا، پھر ان کو میرے ٹیٹو سے مسئلہ تھا ، پھر ان کو میرے بالوں سے مسئلہ تھا اور اب ان کو میرے فراک سے مسئلہ ہو رہا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aadi Adeal Amjad (@aadiadealamjad)

انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صحیفہ نے دیکھا کہ اتنے دنوں سے ساری فوٹیج فضا علی کو مل رہی ہے تو ہم بھی کول لوگ ہیں ہم فوٹیج میں کیسے آئیں گے تو فراک پہن کر آ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ فراک کے فائدے بھی ہیں اگر آپ پانی سے جا رہے ہیں تو آُ کو پاجامہ اوپر نہیں کرنا پڑے گا آپ ایسے ہی گزر جائیں گے تو اس کو مثبت لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور