امریکا میں پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف، ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شامل

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شامل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ماضی میں کب مسلح حملوں اور دھمکیوں کا سامنا رہا؟

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق محدود تعداد میں یادگاری پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے جن میں صدر ٹرمپ کا پورٹریٹ شامل ہوگا۔ یہ اقدام امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جولائی میں کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fox News (@foxnews)

محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان پاسپورٹس میں جدید اور منفرد ڈیزائن کے ساتھ سیکیورٹی فیچرز بدستور برقرار رہیں گے۔ جاری کردہ نمونوں میں پاسپورٹ کے ایک صفحے پر ٹرمپ کی تصویر جبکہ سامنے 1776 میں اعلانِ آزادی پر دستخط کا منظر دکھایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ شہریوں کو اس یادگاری پاسپورٹ کے حصول سے انکار کا اختیار ہوگا یا نہیں، تاہم اس کے لیے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں تقریب میں فائرنگ، حملہ آور گرفتار، فائرنگ کرنیوالا  بھیڑیا اور ذہنی بیمار ہے، صدر ٹرمپ

اس سے قبل بھی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مختلف سرکاری اشیا اور منصوبوں پر صدر کا نام یا تصویر شامل کی جا چکی ہے، جن میں یادگاری سکے، کرنسی پر دستخط، اور دیگر سرکاری اقدامات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ