پی ایس ایل 11: ایلیمینیٹرز اور فائنل کے ٹکٹوں کی قیمتیں کیا ہیں؟

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کے روز پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے ایلیمنیٹر 1، ایلیمنیٹر 2 اور فائنل کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

شائقین اپنی ٹکٹیں آن لائن ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk کے ذریعے بک کر سکتے ہیں، جبکہ فزیکل ٹکٹ لاہور میں قائم 18 مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ  تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر میچ: معمولی قیمت کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا

ایلیمینیٹر 1 بدھ کے روز حیدرآباد کنگزمن اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم ایلیمینیٹر 2 میں جمعہ یکم مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کرے گی۔

دوسری جانب، پشاور زلمی پہلے ہی کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے اور اب وہ ایلیمینیٹر 2 کی فاتح ٹیم کا انتظار کرے گی۔ فائنل اتوار 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔

فائنل کے لیے فضل محمود اور عمران خان وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 6,000 روپے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ راجہ اور سعید انور پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ 4,000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز کے ناموں سے منسوب فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 2,000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

جنرل انکلوژرز، جن میں حنیف محمد، امتیاز احمد، سعید احمد اور انضمام الحق شامل ہیں، کی قیمتیں 1,500 روپے سے شروع ہوں گی۔

شائقین اقبال اینڈ پر وقار یونس وی وی آئی پی انکلوژر سے 8,000 روپے میں فائنل دیکھ سکتے ہیں، جبکہ جناح اینڈ پر ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ 10,000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا مزہ تماشائیوں کے ساتھ ہے، شائقین کرکٹ کی رائے

پی سی بی گیلری کے ٹکٹ 12,000 روپے مقرر کیے گئے ہیں، ایلیمینیٹر 1 کے لیے جنرل انکلوژر کے ٹکٹ 500 روپے سے شروع ہوں گے۔

فرسٹ کلاس 1,000 روپے، پریمیئم 2,000 روپے اور وی آئی پی 3,000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

وی وی آئی پی فار اینڈ کے ٹکٹ 4,500 اور وی وی آئی پی نیو پویلین کے ٹکٹ 5,500 روپے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ گیلری ٹکٹ 7,000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: محمد رضوان کے بیان پر نیا ہنگامہ، پی سی بی سے تحقیقات کا مطالبہ

ایلیمینیٹر 2 کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جہاں جنرل انکلوژر کے ٹکٹ 1,000 روپے سے شروع ہوں گے۔

فرسٹ کلاس 1,800 روپے، پریمیم 3,000 روپے اور وی آئی پی 4,000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

وی وی آئی پی فار اینڈ کے ٹکٹ 5,000 جبکہ وی وی آئی پی نیو پویلین کے ٹکٹ 8,000 روپے مقرر کیے گئے ہیں، گیلری ٹکٹ 10,000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسم پر ’جی پی ایس نما ڈیوائس اور ونگ ٹیگ‘، مظفرآباد کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں مشتبہ عقاب پکڑا گیا

پہلا ٹی20: پاکستانی ویمنز بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ، زمبابوے کو جیت کے لیے 238 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

ٹیسلا کا بیٹری پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ، 25 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان

سائبر کرائم سے ہوشیار: اسلام آباد پولیس نے جعلی لنکس اور ایپس کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

’ناکام ملک‘ کیوبا نے مدد طلب کی ہے، امریکا اس سے مذاکرات کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا