وفاقی وزیر عطا تارڑ نے ملاقات میں کیا کچھ دیا؟ خیرپور کے شہری اظہر میمن نے تفصیل بتادی

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سندھ کے ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے ایک تعلیم یافتہ شہری اظہر میمن کو اسلام آباد مدعو کر کے ان سے ملاقات کی اور انہیں ملازمت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اظہر میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر نے انہیں نہایت عزت و احترام کے ساتھ اسلام آباد بلایا اور پہلی مرتبہ ہوائی جہاز کے سفر کا موقع فراہم کیا۔ ان کے مطابق ملاقات کے دوران انہیں ایک موبائل فون بطور تحفہ بھی دیا گیا اور مجھے نوکری بھی دی ہے۔

اظہر میمن کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی وزیر کے اس اقدام پر بے حد شکر گزار ہیں وہ کوئی چھوٹے موٹے وزیر نہیں ہیں وہ نواز شریف کے قریبی ساتھی ہیں۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اظہر میمن سے ملاقات کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے شہری کو اپنی نشست پر بٹھایا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور نوجوان اپنے احساسات پر قابو نہ رکھ سکا۔ ویڈیو میں وہ جذباتی ہوتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ لمحات اس کے لیے انتہائی خاص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد وفاقی وزیر عطا تارڑ کی خیرپور کے نوجوان سے ملاقات، ملازمت کی یقین دہانی

اپنے پیغام میں عطا تارڑ نے لکھا کہ اظہر میمن سے ملاقات ایک نہایت جذباتی اور متاثر کن لمحہ تھا۔ ان کے مطابق چند روز قبل اظہر میمن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل حالات اور جدوجہد کا احوال بیان کیا تھا۔ اظہر میمن نے کراچی یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفود میں اہم ملاقات، کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق

صنعتی پولٹری فارمنگ سے فوڈ پوائزننگ کے جراثیم 100 گنا بڑھ گئے، نئی تحقیق

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘