پنجاب اسمبلی: عوام کو قانون سازی میں براہ راست شرکت کا موقع، پبلک پیٹیشن کے لیے اسکروٹنی کمیٹی قائم

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پبلک پیٹیشن کے لیے اسکروٹنی کمیٹی قائم کر دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محفوظ جنگلات میں کان کنی کی اجازت، پنجاب اسمبلی نے اہم قانون منظور کر لیا

نوٹیفکیشن کے مطابق اب عام شہری بھی پنجاب اسمبلی میں پبلک پیٹیشن دائر کر سکیں گے۔ پیٹیشن جمع کروانے کے لیے کم از کم 200 افراد کے دستخط لازمی ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہم نوعیت کے عوامی مسائل سے متعلق پیٹیشن پنجاب اسمبلی میں پیش کی جا سکیں گی جن کا جائزہ اسکروٹنی کمیٹی لے گی اور سفارشات مرتب کرے گی۔

مزید پڑھیے: 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر سزا، پنجاب اسمبلی کے رکن نے عدالت سے اجازت کا مطالبہ کیوں کیا؟

اسکروٹنی کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی سپیکر کریں گے، بکہ کمیٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر اندر موصول ہونے والی پبلک پیٹیشنز پر اپنی سفارشات تیار کرے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک پیٹیشن کا فارم پنجاب اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکے گا۔ اسکروٹنی کمیٹی اپنی سفارشات سپیکر پنجاب اسمبلی کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش، پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد عوام کو قانون سازی کے عمل میں براہ راست شرکت کا موقع ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘