ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2026: بھارت میں صحافتی آزادی کی صورتحال مزید ابتر

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ‘رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز(آر ایس ایف)  نے سال 2026 کا ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس جاری کردیا ہے، جس میں بھارت کی درجہ بندی میں تشویشناک حد تک گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: صحافی کو ایڈانی گروپ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا

 30 اپریل کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق بھارت 180 ممالک کی فہرست میں 157 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو کہ گزشتہ سال  کی 151 ویں پوزیشن کے مقابلے میں مزید 6 درجے تنزلی کو ظاہر کرتا ہے۔

اگرچہ رپورٹ میں مختلف عوامل کا ذکر کیا گیا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے قانونی مقدمات، آن لائن ہراساں کیے جانے کے واقعات اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے میڈیا ہاؤسز پر دباؤ وہ بنیادی وجوہات ہیں جنہوں نے بھارت کے عالمی تشخص کو متاثر کیا ہے۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی اس رپورٹ نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بھارتی دعوے پر سنجیدہ سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: صحافی راجیو پرتاپ کی موت، حادثہ یا منصوبہ بندی کے تحت قتل؟

 یہ تنزلی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر صحافیوں کے خلاف تشدد اور سینسر شپ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس فہرست میں مجموعی طور پر 180 ممالک کا جائزہ لیا گیا، جس میں بھارت کی پوزیشن اب کئی افریقی اور ایشیائی ترقی پذیر ممالک سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کا طویل انٹرویو، کس طرح اور کیسے ممکن ہوا؟

قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس و لائبریری کا اجلاس، پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سوئٹس پر پیشرفت کا جائزہ

جنوری 2025 تا حال: ہر ہفتے ایک فلسطینی بچہ صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید، یونیسیف

پاکستان ہائی کمیشن نیروبی میں معرکہ حق کی تقریب، پاکستان زندہ باد کے نعرے، مسلح افواج کو خراج تحسین

اسپاٹیفائی کی 20ویں سالگرہ: صارفین کے لیے یادگار ‘ٹائم کیپسول’ متعارف

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا