305 ارب کا پنجاب ڈویلپمنٹ پلان، 52 شہروں میں ترقیاتی کام تیز

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 305 ارب روپے کے ’پنجاب ڈویلپمنٹ پلان‘ کے تحت صوبے کے 52 شہروں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے رفتار تیز کرنے اور مون سون سے قبل مکمل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ’پنجاب ڈویلپمنٹ پلان‘ پر پیش رفت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 305 ارب روپے کے اس منصوبے کے تحت 52 شہروں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے، جبکہ 51 شہروں میں تقریباً 40 فیصد ’موسٹ کریٹیکل‘ کام مکمل ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’جو کہا وہ کر کے دکھا رہے ہیں، پنجاب کی ترقی کا پہیہ اب رکنے والا نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں 27 نئے سہولت بازار جولائی تک مکمل کرنے کا ہدف، روزگار اور عوامی ریلیف میں اضافہ ہوگا: مریم نواز شریف

لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، دوسرا مرحلہ 76 فیصد مکمل ہے اور جون کے آخر تک اسے مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے کی منصوبہ بندی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ شہر کی تاریخ میں پہلی بار 16 ہزار 410 گلیوں کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن کی جا رہی ہے، جہاں روزانہ اوسطاً 60 گلیوں پر کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ مختلف شہروں میں نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ کمالیہ میں 70 فیصد، گوجرہ میں 65 فیصد جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چیچہ وطنی میں 55 فیصد اہم کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسی طرح جوہرآباد اور جلال پور جٹاں میں 44 فیصد نکاسی آب کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 6.6 ارب روپے کی لاگت سے جدید مشینری کی فراہمی کا عمل شروع ہو چکا ہے، جس میں سکشن، جیٹنگ، ڈی واٹرنگ اور ڈی سلٹنگ مشینیں شامل ہیں، جبکہ جون کے آخر تک 52 شہروں کو یہ سہولیات فراہم کر دی جائیں گی تاکہ مون سون سے قبل مکمل تیاری یقینی بنائی جا سکے۔

مریم نواز شریف نے ارلی مون سون کے پیش نظر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے پیشگی اقدامات مکمل کریں اور کسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے حفاظتی پروٹوکول پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب حکومت کے فلاحی اقدامات، 16 لاکھ سے زائد افراد مستفید، مزید سہولتوں کا اعلان

لاہور کے مختلف علاقوں، خصوصاً اچھرہ بازار کی اپ گریڈیشن پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ تاریخی بازار اگر نظر انداز کیا جاتا تو تباہ ہو جاتا، اور عندیہ دیا کہ مکمل ہونے پر وہ خود اس کا افتتاح کریں گی۔

ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ’آئی واش کا دور ختم ہو چکا ہے‘ اور اب ہر افسر کو نتائج دینا ہوں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام اضلاع ترقیاتی خلا کی نشاندہی کریں اور جامع منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھیں۔

وزیراعلیٰ نے سروس روڈز کی فوری مرمت، صاف پانی کی فراہمی، بیوٹیفکیشن اور دیہی ترقیاتی پروگرامز کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں اور عوام کو کسی قسم کی تکلیف برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔

انہوں نے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن، سڑکوں کی مرمت، پلاسٹک بیگز کی صفائی اور فیلڈ میں افسران کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ’میری ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے، لاعلمی کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات پر امریکی اور یورپی سرگرمیوں پر روس کو تشویش

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا