اسلام آباد پولیس کا منظم گینگز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، گاڑی چوری میں ملوث گروہ کے 4 ارکان گرفتار

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف جاری مربوط کارروائیوں کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک منظم گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی، افغان شہروں سمیت سینکڑوں منشیات فروش گرفتار

 گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان، رضوان، اعجاز اور عبدالمالک کے ناموں سے ہوئی ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 6 مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ کا کہنا ہے کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

 انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے سختی سے پورے کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز