معروف بھارتی فلم پروڈیوسر ٹریفک حادثے میں ہلاک، بالی ووڈ شخصیات کا اظہار افسوس

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر آر بی چودھری ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے، جس کے بعد جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آر بی چودھری 5 مئی 2026 کو ریاست راجستھان میں ایک شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ وہ ایک خاندانی شادی میں شرکت کے لیے لیلامبا گاؤں گئے تھے اور تقریب کے بعد واپس آ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ اداکارہ کا گلیمر کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہب کی طرف حیران کن سفر

حادثہ بیوار کے قریب جونتھا گاؤں کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی اچانک سڑک پر آنے والے مویشیوں سے بچنے کی کوشش میں بے قابو ہو کر سڑک کنارے رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق آر بی چودھری موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ان کے داماد اور ڈرائیور شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جودھپور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا، جبکہ ان کی میت 6 مئی کو چنئی منتقل کیے جانے کی توقع ہے جہاں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: ’میں نے سب کھو دیا تھا‘، بالی ووڈ اداکار عامر خان کا چونکا دینے والا انکشاف

ان کی وفات پر بھارتی فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات رجنی کانت، کمل ہاسن اور چرنجیوی سمیت متعدد فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آر بی چودھری اپنے پیچھے بیٹوں جیوا اور جیتھن رمیش سمیت اہلِ خانہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی