دوسرا ون ڈے: پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو 206 رنز سے شکست دیدی

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے ویمن ٹیم کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 206 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 343 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ اوپننگ بیٹرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں بنائیں اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیے: زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

گل فیروزہ نے پہلے سنچری مکمل کی، جس کے بعد صدف شمس نے بھی 100 رنز کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔

جواب میں زمبابوے ویمن ٹیم پاکستانی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اس کے ساتھ ہی صدف شمس نے ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا، وہ ون ڈے کرکٹ میں مسلسل چار اننگز میں 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp