کیا آپ بینک کے کسٹمر سروس نمائندے سے تنگ ہیں؟ پوپ لیو بھی اس صورتحال سے نہ بچ سکے

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بینکوں کے ہیلپ لائن نمائندوں سے الجھنا اور معمولی مسائل کے حل کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوتا، لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس پریشانی سے عام آدمی تو کیا، خود دنیا بھر کے اربوں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو بھی محفوظ نہ رہ سکے۔ حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بینک کے کسٹمر سروس نمائندے نے پوپ لیو کی شناخت بتانے پر فون ہی کاٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘مجھ پر تنقید کرنے والوں کو سچ بولنا چاہیے،پوپ لیو کی جوہری ہتھیاروں کی حمایت کے الزام کی تردید

پوپ لیو کے دیرینہ دوست ریورنڈ ٹام میکارتھی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میکارتھی نے الینوائے میں ایک تقریب کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال اپنی پاپائیت کے دوسرے ہی مہینے میں پوپ لیو (جن کا پیدائشی نام رابرٹ فرانسس پریوسٹ ہے اور ان کا تعلق شکاگو سے ہے) نے اپنے بینک کو فون کیا۔ وہ اپنے فون نمبر اور پتے کی تفصیلات میں تبدیلی کروانا چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پوپ لیو نے باقاعدہ اپنا سوشل سیکیورٹی نمبر فراہم کیا اور سیکیورٹی سے متعلق تمام سوالات کے درست جوابات بھی دیے، لیکن اس کے باوجود خاتون نمائندہ نے روایتی جواب دیتے ہوئے کہا ’محترم معذرت چاہتی ہوں، ریکارڈ کے مطابق ان تبدیلیوں کے لیے آپ کو ذاتی طور پر بینک آنا ہوگا۔‘

پوپ نے جواب دیا کہ ’میرے لیے بینک آنا ممکن نہیں ہوگا، کیا ہم اسے فون پر تبدیل نہیں کرسکتے؟‘ تاہم جب بار بار کی درخواست کا کوئی اثر نہ ہوا تو انہوں نے اپنا آخری کارڈ کھیلتے ہوئے پوچھا ’کیا اس سے کوئی فرق پڑے گا اگر میں آپ کو بتاؤں کہ میں ’پوپ لیو‘ بات کر رہا ہوں؟‘ یہ سنتے ہی کسٹمر سروس نمائندہ نے اسے کوئی مذاق سمجھا اور فوراً فون کاٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگیں اور وسائل کی لوٹ مار انسانیت کے مستقبل کی چوری ہیں، پوپ لیو

میکارتھی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ وہ خاتون اب اس حوالے سے جانی جائیں گی کہ انہوں نے خود پوپ کا فون کاٹ دیا تھا؟‘ بعد ازاں ویٹیکن کے ایک عہدیدار نے خود بینک جا کر یہ معاملہ حل کرایا۔

واضح رہے کہ پوپ لیو شکاگو کے ایک متوسط علاقے میں پلے بڑھے اور وہ اب بھی اپنی جڑوں سے جڑے رہنے اور سادگی برقرار رکھنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی