بھارت کی جانب سے آبی معاہدہ معطلی پر ماہرین کا ماحولیاتی انتباہ

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے شہر پورٹ لینڈ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں پاکستانی آبی حیات کے ماہر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کے پانی سے متعلق معاہدے کی معطلی پاکستان کے دریائی نظام اور ماحولیات پر سنگین اثرات ڈال سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ: 100 دن گزر گئے، بھارت اقوام متحدہ کے سوالات کا جواب نہ دے سکا

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا نظام پاکستان سمیت چین، بھارت اور افغانستان کے وسیع علاقوں میں پھیلا ہوا ہے اور یہ آبی حیات، جنگلات اور قدرتی ماحولیاتی نظام کے لیے نہایت اہم ہے۔

ڈاکٹر محمد نعیم خان کے مطابق معاہدے کی معطلی کے بعد معلومات کے تبادلے اور پانی کے منصوبوں سے متعلق پیشگی اطلاع کا نظام متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دریاؤں خصوصاً چناب کے بہاؤ میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں بالائی علاقوں سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث نیچے کے علاقوں میں غیر معمولی طور پر پانی کی کمی پیدا ہوئی، جس سے ماحولیاتی نظام اور آبی حیات کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑھتے خطرات

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال پاکستان کے ڈیلٹا، دلدلی علاقوں اور مچھلیوں کی نسلوں پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟