غزہ فلوٹیلا کے 2 کارکنوں کی اسرائیلی حراست سے رہائی اور ملک بدری کا امکان

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی طرف امداد لے جانے والے غزہ فلوٹیلا کے کارکنوں کی رہائی سے متعلق ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں اسرائیل آج دو غیر ملکی کارکنوں کو حراست سے رہا کرنے کے بعد امیگریشن حکام کے حوالے کرے گا تاکہ انہیں ملک بدر کیا جا سکے۔

حقوقِ انسانی کی تنظیم عدالہ کے مطابق رہا ہونے والے کارکنوں میں ہسپانوی نژاد فلسطینی شہری سعف ابو کشک اور برازیل کے تیاگو ایویلا شامل ہیں۔ دونوں کو 30 اپریل کو یونان کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں غزہ جانے والے فلوٹیلا پر اسرائیلی بحریہ نے روکا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

رپورٹس کے مطابق اس فلوٹیلا کا مقصد غزہ کی ناکہ بندی توڑ کر محصور فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد پہنچانا تھا۔ اسرائیلی حکام نے انہیں حراست میں لے کر تفتیش کی جبکہ دیگر کارکنوں کو یونان منتقل کر کے رہا کر دیا گیا تھا۔

عدالہ نے کہا ہے کہ دونوں کارکنوں کو کئی دنوں سے قید تنہائی میں رکھا گیا اور سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا، حتیٰ کہ انہوں نے بھوک ہڑتال بھی کی جبکہ ابو کشک نے بعد میں پانی پینے سے بھی انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: لبنان اور اسرائیل کے درمیان نئے مذاکرات 14 مئی کو واشنگٹن میں ہوں گے

دوسری جانب اسرائیل نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کے خلاف ‘دشمن کی مدد’ اور ‘دہشت گرد تنظیم سے وابستگی’ جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم اب تک کوئی باضابطہ فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

اس فلوٹیلا میں شامل کارکنوں کا تعلق مختلف یورپی اور لاطینی امریکی ممالک سے تھا، اور اسے غزہ کی انسانی صورتحال پر عالمی توجہ دلانے کی کوشش قرار دیا گیا تھا۔ اسپین، برازیل اور اقوام متحدہ نے بھی ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جائیداد کے جھگڑے نے خاندان اجاڑ دیا، بنوں میں باپ اور 3 بیٹوں سمیت 4 افراد قتل

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

امریکا ایران مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے دنیا کو بڑی مشکل سے بچا لیا

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، علی امین بھی ناراض، اب سہیل آفریدی کے لیے کیا مشکلات ہوں گی؟

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں