معرکۂ حق کے بعد پاکستان عالمی سطح پر مضبوط قوت بن کر ابھرا، پاکستانی سفیر برائے اقوام متحدہ

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط اور مؤثر ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:معرکہ حق کے بعد پاکستان مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، اسلام آباد کے نوجوانوں کی رائے

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر استحکام اور امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا پاکستان کے مؤقف کو توجہ اور سنجیدگی سے سن رہی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے عالمی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، جبکہ مختلف بین الاقوامی فورمز پر بھی پاکستان کا کردار نمایاں ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:معرکہ حق: ’بھارت اب جنگ صرف فلموں میں لڑے گا‘، پاکستانی فنکاروں کا پاک فوج کو خراجِ تحسین

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق دراصل پاکستان کی اصولی، خودمختار اور قومی مفادات پر مبنی پالیسیوں کی علامت ہے، جس کے بعد ملک نے سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے عالمی تنازعات میں متوازن کردار ادا کرتے ہوئے امن، مذاکرات اور تعاون کی پالیسی کو فروغ دیا، جس کے مثبت نتائج آج دنیا کے سامنے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور