اگر آپ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی انٹرنیٹ سروس استعمال کر رہے ہیں تو آئندہ دنوں میں آپ کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی سی ایل نے پاکستانی ٹیلی کام مارکیٹ سے اتصالات کے انخلا سے متعلق رپورٹس کی تردید کر دی
کمپنی کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر متاثر ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ زیر سمندر کیبل کی مرمت کا کام ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 11 مئی سے 11 مئی تک سب میرین کیبل کی مرمت جاری رہے گی۔ اس دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ مرمتی کام بین الاقوامی کیبل نظام کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ انٹرنیٹ کی معیار اور سروسز کو مزید بہتر اور مستحکم بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کی عالمی کامیابی، اوکلا کے دو بڑے اعزازات حاصل
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ اس دوران صارفین کو وقتی مشکلات پیش آ سکتی ہیں، تاہم یہ اقدام طویل المدت میں بہتر انٹرنیٹ سہولیات کے لیے ضروری ہے۔














