مارلن منرو کا آخری پیغام، خفیہ تحریریں اور نایاب اشیا پہلی بار نیلامی کے لیے پیش

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ اداکارہ مارلن منرو کی ذاتی اشیا کی ایک نایاب کلیکشن آئندہ ماہ نیلامی کیلئے پیش کی جا رہی ہے جس میں ان کی نجی زندگی، ذہنی کیفیت اور ذاتی تعلقات سے متعلق کئی اہم اور پہلے کبھی منظرِ عام پر نہ آنے والی چیزیں شامل ہیں۔

ہیریٹیج آکشنز کے مطابق نیلامی یکم جون کو منعقد ہوگی جو مارلن منرو کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر رکھی گئی ہے۔ نیلامی میں شامل اشیا میں ملبوسات، زیورات، ذاتی خطوط، ہاتھ سے لکھی گئی یادداشتیں، شاعری، پینٹنگز اور دیگر یادگار اشیا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

منتظمین کے مطابق کئی دستاویزات پہلی مرتبہ عوام کے سامنے لائی جا رہی ہیں جن میں مارلن منرو کے مسائل، محبت بھرے تعلقات، حمل ضائع ہونے کے خوف اور موت سے متعلق خیالات کا ذکر موجود ہے۔

ہیریٹیج آکشنز کے سینئر ڈائریکٹر برائن چینز کا کہنا ہے کہ یہ مجموعہ غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ایسی نجی اشیا ہیں جو ماضی میں کبھی خرید و فروخت کا حصہ نہیں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک حادثے میں مسافر کی جان بچانے والا لائف جیکٹ کی حیران کن قیمت میں نیلامی

نیلامی میں مارلن منرو کے سابق شوہر اور معروف ڈرامہ نگار Arthur Miller کے خطوط بھی شامل ہیں، جو ان کی ازدواجی زندگی کے جذباتی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ماہرِ نفسیات کا ایک خط بھی شامل ہے جس میں اداکارہ کی وفات سے قبل کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم Some Like It Hot کی شوٹنگ کے دوران مارلن منرو نے شدید ذہنی دباؤ کا اظہار کرتے ہوئے ایک نوٹ میں لکھا تھا کہ ’مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں ڈوب رہی ہوں‘۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اسی کاغذ پر پانی میں ڈوبتی ہوئی ایک تصویر بھی بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائی ٹینک ہیرو کی نایاب طلائی گھڑی نیلامی کے لیے پیش، ایک لاکھ پاؤنڈ تک بولی متوقع

مارلن منرو 1950 کی دہائی میں ہالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل تھیں۔ انہوں نے Niagara، Gentlemen Prefer Blondes اور The Seven Year Itch سمیت متعدد کامیاب فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ تاہم شہرت کے باوجود وہ ذہنی دباؤ، ذاتی مسائل اور فلمی صنعت کے رویّوں سے مسلسل نبرد آزما رہیں۔

مارلن منرو 1962 میں 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں، تاہم آج بھی انہیں ہالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے بڑی ثقافتی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘