صدر ٹرمپ 13 مئی کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران، تجارتی تنازعات اور دیگر عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، امریکا مذاکرات بذریعہ پاکستان بدستورجاری، کیا صدر ٹرمپ دورہ چین کے موقع پر پاکستان آئیں گے؟

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان گزشتہ برسوں میں تجارتی ٹیرف، مشرق وسطیٰ کی جنگ اور تائیوان سمیت کئی معاملات پر شدید اختلافات رہے ہیں۔

چین تائیوان کو اپنے علاقے کا حصہ قرار دیتا ہے، جبکہ امریکا اس معاملے پر مسلسل دلچسپی رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا دورہ اصل میں مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز میں ہونا تھا، تاہم ایران کے خلاف جنگی صورتحال پر توجہ مرکوز رکھنے کے باعث یہ دورہ مؤخر کردیا گیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اس دورے کے دوران چین پر ایران کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں: چین میں ٹریفک کنٹرول کے لیے روبوٹ اہلکار تعینات، امریکا میں بھی اہم قانون سازی ہوگئی

چین ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے اور اس کی متعدد آزاد ریفائنریز رعایتی نرخوں پر ایرانی خام تیل درآمد کرتی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پرنسپل ڈپٹی پریس سیکریٹری اینا کیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ دورہ علامتی اعتبار سے انتہائی اہم ہوگا۔

تاہم صدر ٹرمپ صرف علامتی مقاصد کے لیے سفر نہیں کرتے بلکہ امریکی مفادات کے لیے مزید بہتر تجارتی معاہدے بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم قرار، چین کا خیر مقدم

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورے میں خصوصی تقریبات، بیجنگ میں ٹیمپل آف ہیون کا دورہ اور شاہانہ سرکاری ضیافت بھی شامل ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ 2017 کے بعد کسی امریکی صدر کا چین کا پہلا دورہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد