پوپ لیو کے سفید اسنیکرز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویٹیکن نیوز کی نئی دستاویزی فلم لیونے اے روما کے ایک کلپ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں پوپ لیو 14 روایتی جبے کے نیچے سفید نائیکی  اسنیکرز پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بینک کے کسٹمر سروس نمائندے سے تنگ ہیں؟ پوپ لیو بھی اس صورتحال سے نہ بچ سکے

یہ دستاویزی فلم پوپ لیو کے انتخاب کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے، جو ان کی روم میں گزاری گئی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس مختصر منظر کو فوری طور پر نوٹ کیا اور پوپ کے جوتوں پر دلچسپ تبصروں اور میمز کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

جہاں کچھ صارفین نے اسے پوپ کا ’سویگ‘ قرار دیا تو بعض نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برانڈڈ اشیا کا استعمال روحانیت کے منافی اور مادیت پرستی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو اور امریکی وزیرخارجہ میں تحائف کا تبادلہ، امن اور تعلقات بہتر بنانے کی کوشش

واضح رہے کہ روایتی طور پر پوپ سرخ چمڑے کے جوتے پہنتے ہیں جو کہ لہو کی علامت سمجھے جاتے ہیں، تاہم پوپ لیو نے روایتی حدود سے ہٹ کر اسنیکرز کو ترجیح دی ہے۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ’آپ بچے کو شکاگو سے تو نکال سکتے ہیں لیکن بچے کے اندر سے نائیکی نہیں نکال سکتے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی