وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک آذربائیجان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نہایت گرمجوشی پر مبنی اس گفتگو میں دونوں صدور نے ایک دوسرے کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی ترکیہ اور آذربائیجان کو تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی تجویز

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کو آئندہ ہفتے باکو میں منعقد ہونے والے ’ورلڈ اربن فورم‘ کے کامیاب انعقاد کے لیے پیشگی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ناگزیر سرکاری مصروفیات کے باعث ذاتی طور پر فورم میں شرکت سے معذرت کی، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی وفد اس اہم عالمی ایجنڈے میں بھرپور نمائندگی کرے گا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران علاقائی امور، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور امن کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدر الہام علییوف نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے قیام کے لیے پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 25 مئی کو بیرونی دورے پر روانہ ہوں گے

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی کامیاب سفارتکاری عالمی برادری کے پاکستان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا بین ثبوت ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور رواں سال کے آخر میں بالمشافہ ملاقات کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے صدر علییوف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جس کا انہوں نے پرخلوص جواب دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے