’ناکام ملک‘ کیوبا نے مدد طلب کی ہے، امریکا اس سے مذاکرات کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو ’ناکام ملک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس سے مذاکرات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کو کیوبا پر حملے کا ‘گرین سگنل’، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لائی گئی قرارداد مسترد کردی

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا کی جانب سے توانائی اور ایندھن کی پابندیوں کے باعث کیوبا شدید معاشی اور بجلی کے بحران کا شکار ہے۔

ٹرمپ نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ کہ کیوبا ایک ناکام ملک ہے، وہ ہم سے مدد مانگ رہا ہے اور ہم بات چیت کریں گے۔ تاہم انہوں نے مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں یہ قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کیریبین اور لاطینی امریکا میں امریکی اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے کیوبا حکومت کی تبدیلی کی کوشش کر رہی ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کیوبا کے معاملے میں تقریباً فوری طور پر اقدامات کرے گا۔ وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وینزویلا میں مبینہ کارروائی کے بعد کیوبا اگلا ہدف ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: تیل کی فروخت پر پابندیوں کے خاتمے کے لیے کیوبا اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آغاز

کیوبا کئی دہائیوں سے امریکہ کی پابندیوں اور سیاسی تنازعات کا سامنا کر رہا ہے۔ فلوریڈا کے قریب واقع یہ جزیرہ امریکا میں مقیم کیوبن جلاوطنوں کی بڑی اور بااثر کمیونٹی کا مرکز بھی ہے۔

وینزویلا کی جانب سے تیل کی فراہمی بند ہونے کے بعد کیوبا کی معاشی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جبکہ ایندھن کی کمی کے باعث ملک میں بار بار بجلی کی بندش بھی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کردی، اگلا نمبر کیوبا کا ہوگا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو

امریکی حکومت نے رواں ماہ کیوبا کی معیشت کے اہم شعبوں پر نئی پابندیاں بھی عائد کی ہیں جنہیں کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز نے اجتماعی سزا قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے