پی پی 83 خوشاب کے ضمنی انتخاب:نواز شریف کی ہدایت پر ظفر عباس خان کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی ہدایت پر حلقہ پی پی 83 خوشاب کے ضمنی انتخاب کے لیے ظفر عباس خان کو پارٹی کا باضابطہ ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری لیٹر آف اتھارٹی کے مطابق ظفر عباس خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے، جبکہ انہیں پارٹی کا انتخابی نشان ’شیر‘ بھی الاٹ کیا گیا ہے۔ یہ دستاویز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے دستخط سے جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: نواز شریف انتخابی مہم کے لیے خود میدان میں اتریں گے

واضح رہے کہ یہ نشست رکنِ صوبائی اسمبلی علی حسین خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقہ پی پی 83 خوشاب میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 7 جون کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp