ٹرمپ موبائل کب ریلیز ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹرمپ موبائل نے تصدیق کی ہے کہ اس کے گولڈ رنگ کے ٹی 1 ہینڈ سیٹ کی شپمنٹس اس ہفتے سے شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی کمپنی کا سونے کا موبائل فون لانچ کرنے کا اعلان، منصوبے پر تحفظات کیا ہیں؟

یو ایس اے ٹوڈے کو دیے گئے ایک بیان میں کمپنی کے سی ای او، پیٹ اوبرائن نے اعلان کیا کہ پری آرڈر کیے گئے ڈیوائسز صارفین تک بھیجے جائیں گے اور تمام آرڈرز آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ٹی 1 فون پہلی بار جون میں ٹرمپ موبائل کے لانچ کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر اگست میں لانچ ہونے والی یہ ڈیوائس بعد میں اکتوبر تک ملتوی ہوئی اور اس ہفتے حتمی ریلیز کی تاریخ طے کی گئی۔

او برائن نے یو ایس اے ٹوڈے کو بتایا کہ ٹی 1 کی پیداوار میں کچھ تاخیر ہوئی کیونکہ کمپنی فون کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔لیکن ہماری نظر میں یہ تاخیر قابل قدر تھی کیونکہ ہم ایک شاندار پروڈکٹ فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: ایپل نے آئی او ایس 26.5 جاری کر دیا، اہم سیکیورٹی فیچرز اور بڑی تبدیلیاں متعارف

کمپنی کے مطابق ٹی 1 فون کا پہلا بیچ امریکا میں اسیمبل کیا گیا ہے جبکہ مستقبل کے ماڈلز میں بنیادی طور پر امریکا میں تیار شدہ کمپوننٹس استعمال ہوں گے۔

ٹی 1 اسمارٹ فون کی خصوصیات

ٹی1 اسمارٹ فون گولڈ فنش، 6.78 انچ ڈسپلے، فنگر پرنٹ سینسر اور جدید خصوصیات سے لیس ہے جن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) فیس ان لاک اور ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہیں۔

مزید برآں یہ اینڈرائیڈ پر چلتا ہے اور قیمت 499 ڈالر ہے جبکہ صارفین کو ڈیوائس کو ریزرو کروانے کے لیے 100 ڈالر کا ریفنڈ ایبل ڈپازٹ ادا کرنا ہوگا۔

فون کے ساتھ ٹرمپ موبائل ایک 5 جی وائرلیس پلان بھی پیش کرتا ہے جسے ’47 پلان‘ کہا گیا ہے جس کی قیمت 47.45 ڈالر ماہانہ ہے اور یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 صدارتی مدتوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 18 پرو کی تفصیلات منظرِ عام پر، ڈیزائن اور کارکردگی میں نمایاں تبدیلیاں

یہ فون فی الحال امریکا میں ہی دستیاب ہے اور پاکستان یا دیگر ممالک میں اس کی آفیشل دستیابی کا کوئی اعلان نہیں ہوا۔

ٹرمپ موبائل براہِ راست ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی کمپنی نہیں ہے بلکہ یہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) کے تحت چلتی ہے۔ فون کی پیداوار اور سروس اکثر کسی لائسنس یافتہ کمپنی کے ذریعے کی جاتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اور برانڈ کا استعمال بنیادی طور پر مارکیٹنگ کے لیے کیا جاتا ہے اور کمپنی اسے استعمال کرنے کے لیے لائسنس فیس ادا کرتی ہے۔ وہ فون بنانے یا روزمرہ آپریشنز میں براہ راست شامل نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیے: سام سنگ نے گلیکسی ایس 25 کا اسٹیل ورژن متعارف کروا دیا

یعنی صارفین ٹرمپ موبائل خرید کر ٹرمپ کے برانڈ کے ساتھ فون اور سروس حاصل کرتے ہیں لیکن اصل مالک اور پیداوار کسی اور کمپنی کی ہوتی ہے جبکہ ٹرمپ کا کردار صرف برانڈ کی اجازت دینے اور تشہیری استعمال تک محدود رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار