آزاد کشمیر: تعلیمی نظام کے استحکام، اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے 2 ارب 98 کروڑ روپے کی مالیاتی منظوری

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے ریاست میں تعلیمی نظام کو مستحکم بنانے اور اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے بڑے ایجوکیشن پیکج کی مالیاتی منظوری دے دی جس کا حجم 2 ارب 98 کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے ناگزیر ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور

محکمہ مالیات آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیکج کے تحت تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور نئی آسامیوں کی تخلیق کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

منظور شدہ تعلیمی پیکج میں ریاست بھر کے مجموعی طور پر 1035 اسکول شامل کیے گئے ہیں جبکہ حکومت نے 3319 نئی اسامیوں کی تخلیق کے لیے فنڈز اور مالیاتی رضا مندی بھی فراہم کر دی ہے۔

ان آسامیوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی اداروں کی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر انتخابات: نواز شریف انتخابی مہم کے لیے خود میدان میں اتریں گے

پیکج کی تفصیلات کے مطابق 368 اسامیاں مختلف سکولوں میں اسٹاف کی موجودہ کمی کو پورا کرنے کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
منصوبے کا اہم ترین حصہ تعلیمی اداروں کی سطح بلند کرنا ہے جس کے لیے 2692 آسامیاں اپ گریڈیشن کے عمل کے تحت تخلیق کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں ریاست کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کی رسائی بہتر بنانے کے لیے 259 نئی آسامیاں نئے اسکولوں کے قیام کے لیے منظور کی گئی ہیں۔

محکمہ مالیات کی جانب سے مالیاتی رضا مندی جاری ہونے کے بعد اب محکمہ تعلیم ان اسامیوں پر عمل درآمد اور بھرتیوں کا باقاعدہ عمل شروع کرے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان علاقائی سالمیت کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کا بھارت کو دوٹوک پیغام

اس اقدام کو آزاد کشمیر میں تعلیمی ڈھانچے کی بہتری اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ، بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

5 جولائی 1977 کا مارشل لا جمہوریت پر حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟