فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ امتیازی رویہ، تبو نے خاموشی توڑ دی

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ تبو نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ عمر کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی سلوک پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرتی رویے اکثر اداکاراؤں پر غیر ضروری دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ ہمیشہ جوان نظر آئیں۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگوں کو خواتین کی عمر کے بارے میں خود خواتین سے زیادہ تشویش ہوتی ہے۔ ان کے مطابق لوگ آپ کی عمر کے بارے میں آپ سے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔ وہ آپ کو آئینہ دکھانا چاہتے ہیں جیسے آپ کے پاس گھر میں آئینہ موجود نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ فلم ’دادی کی شادی‘ پاکستانی ٹیلی فلم کی کاپی ہے، سوشل میڈیا پر سنگین الزامات

تبو نے مزید کہا کہ عمر بڑھنا ایک مسلسل اور فطری عمل ہے جسے ہر انسان روزانہ کی بنیاد پر محسوس کرتا ہے نہ کہ اچانک کسی ایک عمر سے دوسری عمر میں منتقل ہونے کا عمل۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر دن اس عمل سے گزرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ کوئی ایک دن 20 سال کا ہو اور اگلے دن 45 سال کا ہو جائے۔

اداکارہ نے پیشہ ورانہ فیصلوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ غیر ضروری مروّت کے بجائے صاف گوئی کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کے مطابق اگر انہیں کوئی اسکرپٹ پسند نہ آئے تو وہ واضح طور پر انکار کر دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آتا تو میں صاف کہہ دیتی ہوں۔ میں اس ڈپلومیسی کو سمجھتی نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ