اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں: 10 دنوں میں 506 گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ کمان اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران مئی 2026 کے ابتدائی دس دنوں میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 506 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش اور منشیات فروشی میں ملوث 238 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں میں 113 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 کلو گرام چرس، 13 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 14 کلو گرام آئس اور 674 بوتل شراب برآمد کی گئی۔

اسی عرصے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 125 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے مختلف بور کے 105 پستول، 9 رائفلیں/بندوقیں، 7 کلاشنکوف، 11 خنجر اور بڑی مقدار میں ایمونیشن برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق مئی کے پہلے دس دنوں میں مختلف وارداتوں میں ملوث 268 سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 107 گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز کیے گئے، جبکہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے 87 سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا شہریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈی آئی جی کے مطابق اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کی وجوہات کیا ہیں؟

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش