چیٹ جی پی ٹی میں فائل لائبریری فیچر متعارف، اپ لوڈ فائلیں اب محفوظ رہیں گی

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سہولت مفت صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی کا سائنسی مواد میں اکثر غلطی کرنے کا انکشاف

اس نئے فیچر کے تحت اب چیٹ جی پی ٹی میں اپ لوڈ کی جانے والی فائلیں چیٹ ختم ہونے کے بعد غائب نہیں ہوں گی بلکہ ایک علیحدہ لائبریری میں محفوظ رہیں گی، تاکہ مستقبل کی گفتگو میں بھی ان سے مدد لی جا سکے۔

یہ سہولت مختلف اقسام کی فائلوں، جیسے اسپریڈ شیٹس، پریزنٹیشنز اور دیگر دستاویزات کے لیے دستیاب ہوگی۔ چیٹ جی پی ٹی صارف کی ہدایات کے مطابق ان فائلوں کو یاد رکھے گا اور آئندہ چیٹس میں ان کا حوالہ دے سکے گا۔

اس سے قبل چیٹ جی پی ٹی ہر چیٹ کے اختتام پر اپ لوڈ کی گئی فائلوں کو فراموش کر دیتا تھا، تاہم نئے فیچر کے بعد یہ ایک اے آئی ورک اسپیس کی شکل اختیار کر لے گا، جو کسی حد تک گوگل ڈرائیو جیسی سہولت فراہم کرے گا۔

نئے اسٹوریج سسٹم میں مختلف صارفین کے لیے الگ الگ گنجائش مقرر کی گئی ہے۔ مفت صارفین کو 500 ایم بی، گو سبسکرائبرز کو 4 جی بی، پلس اور بزنس صارفین کو 20 جی بی جبکہ پرو صارفین کو 100 جی بی تک اسٹوریج فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کا اوپن اے آئی پر مقدمہ: چیٹ جی پی ٹی کی لانچنگ بنا مشاورت ہوئی، سابق رکن بورڈ

اس فیچر کے بعد صارفین اپنے پرانے ٹیکس فارمز، کھانوں کی تراکیب، سی ویز اور دیگر اہم فائلوں کے بارے میں چیٹ جی پی ٹی سے دوبارہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔

یہ نیا فیچر موبائل ایپ اور ویب ورژن دونوں میں دستیاب ہوگا۔ اس کے لیے سیٹنگز میں اسٹوریج کا نیا آپشن شامل کیا جائے گا، جبکہ تصاویر کے ساتھ ایک نئی لائبریری مینیو بھی نظر آئے گی جہاں اپ لوڈ کی گئی تمام فائلیں دیکھی جا سکیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟