وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کی کوشش دوبارہ جرم قرار دے دی

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کی کوشش سے متعلق 2022 کی قانون سازی کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اس قانون کے خلاف دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کو دوبارہ جرم قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف دارالحکومت میں نافذالعمل قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے مطابق 2022 کے قانون کے تحت خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے والی شق ختم کر دی گئی تھی، تاہم عدالت نے ضابطہ فوجداری کا وہ سیکشن بحال کر دیا ہے جو مذکورہ قانون کے ذریعے ختم کیا گیا تھا۔

فیصلہ اقبال حمید الرحمان، محمد انور اقبال اور امیر خان پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ کیس کی پیروی ایڈوکیٹ حماد حسن ڈار اور ایڈوکیٹ اعظم ملک نے کی۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ اب خودکشی کی کوشش قانون کے تحت دوبارہ قابلِ سزا جرم تصور ہوگی۔

مزید پڑھیں: وفاقی شرعی عدالت کے جج کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

واضح رہے کہ 2022 سے قبل خودکشی کی کوشش پاکستان میں جرم تھی، تاہم بعد ازاں قانون سازی کے ذریعے اسے فوجداری جرم کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا، جسے وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں