’فورچیونر اور 51 لاکھ مانگ رہے تھے‘، جہیز کے مطالبات نے ایک اور جان لے لی

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں جہیز کے مبینہ تنازع پر 25 سالہ خاتون کی پراسرار موت نے ایک بار پھر معاشرتی بے حسی کو بے نقاب کر دیا اور ثابت کیا کہ بھارت عورتوں کے لیے جہنم بن چکا ہے۔ مقتولہ کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے اسے اضافی جہیز کے لیے ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، جبکہ پولیس نے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب گریٹر نوئیڈا کے جلپورہ علاقے میں پیش آیا، جہاں خاتون اپنے سسرال کے گھر کی چھت سے گرنے کے باعث ہلاک ہوئی۔ تاہم اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اسے تشدد کے بعد چھت سے نیچے پھینکا گیا۔

مقتولہ دیپیکا نگر کے والد سنجے نگر نے الزام عائد کیا کہ شادی کے وقت انہوں نے 11 لاکھ روپے نقد، تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا، فرنیچر اور ایک اسکارپیو گاڑی دی تھی، لیکن اس کے باوجود سسرال والے مزید 51 لاکھ روپے اور فورچیونر گاڑی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے جہیز کم لانے پر خاتون کو کم سن بیٹے کے سامنے زندہ جلا دیا گیا

دیپیکا کے والد نے روتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا، ’ہم نے بیٹی کی شادی پر تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ کیے، لیکن چند ماہ بعد ہی اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا گیا۔ ہم ہر بار معاملہ سلجھانے کی کوشش کرتے رہے تاکہ اس کا گھر بچ جائے۔‘

اہلِ خانہ کے مطابق دیپیکا نے اتوار کے روز روتے ہوئے فون کیا اور بتایا کہ شوہر اور سسرال والے اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس اطلاع پر والد اور دیگر رشتہ دار اسی شام سسرال پہنچے اور معاملہ حل کرنے کی کوشش کی، تاہم رات گئے اطلاع ملی کہ دیپیکا چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گئی ہے۔

سنجے نگر نے خودکشی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا۔ ان کے مطابق دیپیکا کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے جبکہ اسپتال میں اس کے ناک اور کان سے خون بھی بہہ رہا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے اسے مارا پیٹا گیا اور پھر چھت سے نیچے پھینک دیا گیا۔ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے 2 سالہ بیٹے کو جنگل میں چھوڑ دیا

پولیس نے مقتولہ کے شوہر رتک تنور اور سسر منوج کو گرفتار کر لیا ہے۔ سینٹرل نوئیڈا کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شیلندر کمار سنگھ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے جبکہ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے اہلِ خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے شوہر اور سسر کو حراست میں لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دیپیکا کے والد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچا۔ گاڑیاں اور جہیز دے کر بھی کیا حاصل ہوا؟ ہماری بیٹی تو چلی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے پر مبارکباد

فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

ہاجرہ یامین کو ناظرین کی محبت کا احساس ہو گیا، اداکارہ مزید بڑے کرداروں کے لیے تیار

ملازمتوں کے لیے خطرہ ڈیلیوری روبوٹس اب شہریوں کا راستہ بھی روکنے لگے

ویڈیو

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ