ترقیاتی بجٹ میں بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترجیح دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے متعلق اہم جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں قومی ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی ترجیحات پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ فراہم کیا جائے گا، جبکہ عوام کا پیسہ صرف ایسے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا جن کے نتائج یقینی ہوں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پانی کے ذخائر اور پن بجلی کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اسی لیے داسو، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم جیسے اہم منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اجلاس کو ان منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پانڈا بانڈز کے کامیاب اجرا اور عالمی مارکیٹ میں ان کی پذیرائی پر وزیر خزانہ کی تعریف کی، جبکہ ریلوے، آئی ٹی اور پاور ڈویژن کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ قومی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، شزہ فاطمہ خواجہ، حنیف عباسی، اویس لغاری، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں