شہر صرف سڑکوں اور عمارتوں کا نام نہیں، یہ انسانوں کی ترقی سے جڑے ہوتے ہیں :  مریم نواز کا ورلڈ اربن فورم میں خطاب

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ’ورلڈ اربن فورم‘ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات کو عالمی سطح پر پیش کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہر صرف سڑکوں اور عمارتوں کا نام نہیں بلکہ یہ انسانوں کی ترقی سے جڑے ہوتے ہیں، اسی لیے پنجاب حکومت شہریوں کی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لیے ہمہ جہت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ورلڈ اربن فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی باکو میں ’ورلڈ اربن فورم‘ میں پنجاب کے ہاؤسنگ ماڈل کی پیشکش

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ان کا کسی بھی وسطی ایشیائی ملک کا پہلا دورہ ہے جسے وہ باعثِ فخر سمجھتی ہیں۔ انہوں نے آذربائیجان کی قیادت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے محبت کا پیغام پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر الہام علیوف کی قیادت میں آذربائیجان کی ترقی قابلِ تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ نے سماجی و معاشی بہتری کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب میں اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے ‘پنجاب اکنامک رجسٹری سروے’ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہاؤسنگ کے شعبے میں ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کا انقلابی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ‘ماڈل ویلیج پروگرام’ کے تحت 2 ہزار دیہاتوں کو جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

انہوں نے دیہی علاقوں کی ترقی اور وہاں مساوی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ تمام انفراسٹریکچر موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ماحول کی بہتری کے حوالے سے انہوں نے ‘ستھرا پنجاب’ میگا پراجیکٹ اور اسموگ پر قابو پانے کے اقدامات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں امن و امان کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی