واپڈا کی پن بجلی کی پیداوار پیک آورز کے دوران 6ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے اتوار کی رات ملک میں پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے پانی کے اخراج میں اضافے کے بعد بجلی کی پیداوار میں یہ نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ارسا کی جانب سے پانی کی طلب بڑھنے پر واپڈا کے ہائیڈل پاور اسٹیشنز نے پیک آورز کے دوران نیشنل گرڈ کو 6,118 میگاواٹ بجلی فراہم کی ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن نے نیشنل گرڈ میں سب سے زیادہ 2,332 میگاواٹ بجلی کا حصہ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر طارق میمن کے تبادلے پر واپڈا کو نوٹس جاری کردیا

اس کے علاوہ تربیلا فورتھ ایکسٹینشن ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے 1,095 میگاواٹ بجلی حاصل کی گئی۔ غازی بروتھا سے 1,160 میگاواٹ اور منگلا ڈیم سے 930 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی۔

دیگر اسٹیشنز میں وارسک سے 135 میگاواٹ اور چشمہ ہائیڈل پاور اسٹیشن سے 101 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی۔ باقی ماندہ 365 میگاواٹ بجلی واپڈا کے دیگر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اسٹیشنز سے پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے نظام میں بہتری: پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی

وزارتِ آبی وسائل کے اعداد و شمار کے مطابق واپڈا کے تمام پن بجلی منصوبوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت 9,459 میگاواٹ ہے۔ واپڈا نے بتایا کہ سال 2025 میں اس کے 22 ہائیڈل پاور اسٹیشنز نے ریکارڈ 33.12 ارب یونٹ بجلی پیدا کی تھی۔

یہ پیداوار سسٹم میں پیدا ہونے والی کل بجلی کا تقریباً 30 فیصد بنتی ہے۔ اسی طرح مالی سال 2023-24 میں واپڈا نے مجموعی طور پر 34.436 ارب یونٹ بجلی قومی گرڈ کو فراہم کی تھی، جو اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 3.266 ارب یونٹ زیادہ تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ