بیماریوں سے بچاؤ اور صحتمند زندگی کے لیے روزانہ صرف 5 منٹ نکال لیں

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روزمرہ زندگی میں معمولی جسمانی سرگرمی میں اضافہ بھی صحت اور طویل عمر پر نمایاں مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف 10 ہزار قدم ہی نہیں، مختصر چہل قدمی بھی زندگی بچانے میں مددگار

نئی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 5 منٹ کی معتدل ورزش جیسے تیز قدمی (برِسک واکنگ)، سائیکل چلانا یا سیڑھیاں چڑھنا قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے مطابق یہ معمولی اضافہ مجموعی طور پر آبادی میں تقریباً ہر 10 میں سے ایک قبل از وقت موت کو روکنے میں کردار ادا کر سکتا ہے جس سے لاکھوں افراد کی زندگی بہتر اور طویل ہو سکتی ہے۔

وہ واضح کرتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ صرف 5 منٹ ورزش کافی ہے لیکن یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ کچھ نہ کرنے کے مقابلے میں تھوڑی سی جسمانی سرگرمی بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

امریکی ماہرِ تعلیم نکول لوگن کے مطابق جسمانی سرگرمی ذہنی دباؤ، برن آؤٹ اور مجموعی جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹھوں کی مضبوطی، ہڈیوں کی صحت اور جسمانی طاقت طویل عمر کے اہم عوامل ہیں۔

مزید پڑھیے: فطری ماحول میں صرف 20 منٹ گزارنا آپ کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے

نئی تحقیق میں تقریباً 150,000 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو برطانیہ، امریکا اور اسکینڈینیوین ممالک سے حاصل کیا گیا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ صرف 5 منٹ کی اضافی سرگرمی بھی قبل از وقت موت کے خطرے میں نمایاں کمی لا سکتی ہے۔

تحقیق کے مرکزی مصنف اولف ایکیلنڈ نے کہا کہ یہ نتائج حیران کن ہیں کیونکہ بہت معمولی تبدیلی بھی بڑے پیمانے پر صحت پر اثر ڈال سکتی ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ عالمی ادارہ صحت ہفتے میں 150 منٹ ورزش کی تجویز دیتا ہے لیکن کم سرگرم افراد بھی چھوٹی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں بیٹھنے کا وقت کم کرنا بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ صرف 30 منٹ کم بیٹھنے سے قبل از وقت موت کے خطرے میں تقریباً 7 فیصد کمی دیکھی گئی۔

تحقیق میں ’ایکسسرسائز اسنیکنگ‘ (یعنی دن بھر میں مختصر وقفوں میں ورزش) کو بھی مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ اس میں سیڑھیاں چڑھنا، گھریلو کام تیزی سے کرنا یا مختصر واک شامل ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: مختصر یا طویل چہل قدمی میں سے زیادہ مفید کیا؟

ماہرین کے مطابق سب سے اہم بات مستقل مزاجی ہے اور چھوٹی چھوٹی جسمانی سرگرمیاں بھی وقت کے ساتھ بڑی صحت بخش تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے