سنجیدہ مذاکرات اور معاہدے کے امکان کے پیش نظر ایران پر منگل کو ہونے والا حملہ مؤخر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خلیجی رہنماؤں کی درخواست پر ایران پر منگل سے شروع ہونے والا حملہ مؤخر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو کوئی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں، انہیں جلد پتا چل جائےگا کہ کیا ہونے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل ٹروتھ پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایران کے خلاف طے شدہ فوجی حملے کو فی الحال روک دیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ درخواست اس وجہ سے کی گئی ہے کیونکہ اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور ان رہنماؤں کی رائے میں ایک ایسا معاہدہ طے پا سکتا ہے جو امریکا، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے لیے قابل قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدے میں اہم شرط یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیے: ایران سرنڈ کرکے سفید جھنڈا بھی لہرا دے تو کچھ عناصر اسے تہران کی فتح قرار دیں گے، ٹرمپ کی میڈیا پر تنقید

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈینئل کین اور امریکی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ایران پر کل ہونے والا حملہ فی الحال منسوخ کر دیا جائے۔

مزید پڑھیں: ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کوئی قابل قبول معاہدہ نہ ہوا تو امریکا فوری طور پر بڑے پیمانے پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے تیار رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp