کیوبا کی امریکا کو سخت وارننگ، فوجی کارروائی ہوئی تو ’خونریزی‘ ہوگی

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیوبا کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے کیوبا کے خلاف کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کے نتیجے میں ’خونریزی‘ ہوگی اور خطے کے امن و استحکام پر ناقابلِ اندازہ اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:امریکا کو کیوبا سے ڈرون حملوں کا خدشہ، حساس انٹیلیجنس رپورٹ منظرِ عام پر

یہ بیان ایک امریکی رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیوبا نے 300 سے زائد فوجی ڈرون حاصل کر لیے ہیں اور مبینہ طور پر امریکی بحری اڈے گوانتانامو بے، امریکی جنگی جہازوں اور فلوریڈا کے شہر کی ویسٹ کو نشانہ بنانے کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ کیوبا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ممکنہ مداخلت کے لیے جواز پیدا کر رہا ہے۔

کیوبا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر خودمختار ملک کی طرح کیوبا کو بھی اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

ادھر ہوانا میں شہریوں نے بھی کسی ممکنہ حملے کی صورت میں مزاحمت کے عزم کا اظہار کیا۔ کئی شہریوں کا کہنا تھا کہ شدید معاشی مشکلات اور ایندھن کے بحران کے باوجود کیوبا اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

مزید پڑھیں:سی آئی اے چیف کا غیر معمولی دورۂ کیوبا، ٹرمپ کا اہم پیغام ہوانا حکومت تک پہنچا دیا گیا

امریکا اور کیوبا کے درمیان کشیدگی حالیہ دنوں میں مزید بڑھ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف سابق کیوبن رہنما کاسترو پر 1996 میں انسانی امدادی تنظیم کے طیارے مار گرانے کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کرنے پر غور کر رہا ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک بڑی شدت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‎پمز اسپتال سانحہ، 3 روز قبل پیدا ہونیوالی جڑواں بچیاں بھی لقمہ اجل بن گئیں

پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود دم گھٹنے سے جاں بحق، والدین کا غفلت کا الزام

پمز اسپتال سانحہ، نواز شریف کا ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پمز اسپتال میں آگ انتہائی تیزی سے پھیلی اور اس پر قابو پانا مشکل ہوگیا، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پمز اسپتال میں جان لیوا آگ کیسے لگی؟ سی ڈی اے رپورٹ سامنے آگئی

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار