پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے بالی ووڈ فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کے لیے پورا تھیٹر بک کرلیا

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی شہر سان فرانسسکو میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت نے بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ‘تھری ایڈیٹس دکھانے کے لیے پورا تھیٹر بک کر لیا ہے۔

فرزا مجید نامی اس پاکستانی نژاد نوجوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر اعلان کیا کہ انہوں نے سان فرانسسکو میں 250 نشستوں پر مشتمل مرینا تھیٹر کرائے پر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل کی تھری ایڈیٹس 2 میں شمولیت، عامر خان، آر مادھون اور شرمن جوشی کے ساتھ جلوہ گر ہونے کا امکان

انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام ان لوگوں کے لیے ہے جو زندگی میں کسی الجھن کا شکار ہیں، جنہیں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ چاہیے یا جو صرف ہنسنا مسکرانا چاہتے ہیں۔

فرزا مجید کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کی ذاتی پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے اور وہ اس کے ذریعے لوگوں کو ایک خوبصورت کہانی سے متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

یہ خصوصی شو اتوار 24 مئی کو دکھایا جائے گا، جس کے لیے ٹکٹ کی قیمت محض 10 ڈالر رکھی گئی ہے اور فلم انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دکھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی نقالی، کامیڈین سنیل گروور کی ویڈیو پر اداکار کا ردعمل بھی سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد صارفین نے اسے ایک شاندار اقدام قرار دیا ہے اور انٹرنیٹ پر فلم ‘تھری ایڈیٹس’ سے جڑی پرانی یادیں ایک بار پھر تازہ ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2009 میں ریلیز ہونے والی راج کمار ہیرانی کی اس فلم میں عامر خان، آر مادھون اور شرمن جوشی نے تعلیمی نظام کے دباؤ کے خلاف 3 دوستوں کا کردار نبھایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں