3ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر لیا

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی موسمِ گرما کی تعطیلات دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جبکہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

جسٹس خالد اسحاق نے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، محکمہ اسکول ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے لیے تعلیمی ادارے 3 ماہ تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس سے طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر صرف 120 دن رہ گیا ہے، جبکہ امریکا اور انگلینڈ سمیت ترقی یافتہ ممالک میں تعلیمی سال تقریباً 230 دن پر مشتمل ہوتا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے سے تعلیمی نظام مزید متاثر ہوگا، جبکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 3 ماہ کی تعطیلات سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور موسمِ گرما کی تعطیلات کا دورانیہ کم کر کے 6 سے 8 ہفتے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی