حج 2026: سعودی حکام کا بڑا فیصلہ، حجاج کی سہولت کے لیے نیا ٹریفک پلان نافذ

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی حج سیکیورٹی فورسز برائے ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن کے دوران مشاعر مقدسہ میں غیر مجاز گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی 5 ذوالحجہ سے نافذ ہوگی اور 13 ذوالحجہ تک برقرار رہے گی تاکہ حجاج کرام کی نقل و حرکت کو آسان اور ٹریفک نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے حج 2026: سعودی سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر تیار، جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ

سعودی عرب کی حج سیکیورٹی فورسز برائے ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ غیر مجاز گاڑیوں کو 5 ذوالحجہ کی رات 12 بجے سے مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ پابندی 13 ذوالحجہ 1447 ہجری کے اختتام تک نافذ العمل رہے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد حج کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا، حجاج کرام کی آمدورفت کو آسان بنانا اور مشاعر مقدسہ میں ہجوم کو منظم انداز میں کنٹرول کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے خطبہ حج دنیا بھر میں 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

حکام کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران لاکھوں عازمین کی نقل و حرکت کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت صرف مجاز گاڑیوں کو ہی مقررہ مقامات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش