بنگلہ دیش، میانمار کی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 شہری جاں بحق

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی ضلع بندربن میں بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں تین عام شہری جاں بحق  ہوگئے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی دوپہر تقریباً 1:00 بجے میانمار کی سرزمین سے متصل زیرو لائن کے قریب نائیکھونگ چھڑی کے غمدہم سرحدی علاقے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش بارڈر گارڈز کی میانمار سرحد کے قریب  بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد بالوکھیا پاڑہ گاؤں کے رہائشی تھے جو سرحد کے قریب کیلے کے ایک باغ میں کام کرنے گئے تھے۔

مقامی رہائشیوں اور پولیس کے مطابق ان میں سے ایک شہری کا پاؤں زمین میں دبی ہوئی بارودی سرنگ پر آگیا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوگیا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

جب باقی 2 ساتھی اسے بچانے کے لیے آگے بڑھے تو وہاں ایک اور دھماکہ ہوا، جس کی زد میں آ کر وہ دونوں بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کاکس بازار میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش بٹالین 34 کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ایس ایم خیرالاعلام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی لوگ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے کر گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے ایک بار پھر روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے مؤثر عالمی تعاون کی اپیل کردی

حکام کا ماننا ہے کہ میانمار کی سرحد پر جاری بدامنی اور عدم استحکام کے باعث یہ دھماکہ خیز مواد سرحدی زون میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس اور بی جی بی کے اہلکاروں نے واقعے کی جگہ کا دورہ کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی نے اس سرحدی دھماکے اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈھاکا میں جاری ایک بیان میں جماعتِ اسلامی کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ احسان المحبوب زبیر نے کہا کہ غمدہم کے سرحدی علاقے میں ہونے والا یہ دھماکہ مبینہ طور پر بنگلہ دیشی حدود کے اندر ہوا ہے۔

انہوں نے فرید پور اور ٹانگیل میں ہونے والے سڑک کے حادثات، جن میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے، اور پیروجپور میں چاقو کے حملے میں دو نوجوانوں کے قتل کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے 73 ماہی گیر میانمار کی قید سے آزاد کروالیے گئے

جماعت کے رہنما نے ان واقعات کو ملک اور سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کی علامت قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ بارودی سرنگوں سے شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟