تعلیم، برداشت اور اخلاقی رویوں سے انسانیت کی خدمت کی جائے، پرنس رحیم آغا خان کا  گلگت میں خطاب

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان نے پاکستان میں اسماعیلی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ‘صراطِ مستقیم’ پر ثابت قدم رہے، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دے، زندگی بھر تعلیم حاصل کرے اور کاروباری و پیشہ ورانہ زندگی میں اعلیٰ اخلاقی معیار برقرار رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: لزبن، اسماعیلی برادری کے 50ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم تخت نشین ہوگئے

پرنس رحیم آغا خان پنجم نے اس بات پر بھی خصوصی زور دیا کہ ہمارا ایمان دین کے بنیادی عقائد توحید، حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ختمِ نبوت اور قرآنِ مجید کو اللّٰہ تعالیٰ کی آخری وحی ماننے پر مبنی ہے۔

گلگت بلتستان کے دورے کے دوران اسماعیلی برادری کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم، بھائی چارے، سماجی ہم آہنگی، ہمدردی اور اجتماعی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے برادری کے افراد کو نیکی کے راستے پر گامزن رہنے اور امن، برداشت، اخلاقی رویے اور ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

اسماعیلی پیشوا نے تعلیم، خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم، پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکھنے کا عمل صرف رسمی تعلیم تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ پوری زندگی جاری رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: خدماتِ پاکستان کے اعتراف میں پرنس رحیم کے لیے ’نشان پاکستان‘ ایوارڈ

انہوں نے نوجوانوں کو جدید مہارتیں حاصل کرنے اور تیزی سے بدلتی دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کا مشورہ دیا۔

آخر میں پرنس رحیم آغا خان نے گلگت بلتستان کی مقامی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا، جس نے ان کے اس دورے کے دوران بہترین معاونت، تعاون اور تمام تر انتظامات فراہم کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ