پی ٹی آئی نے حکومت سے رابطوں پر خاموشی توڑ دی

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی نے حکومت سے حالیہ رابطوں کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال پر ملاقات کی تھی۔

 پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات میں خیبرپختونخوا، خصوصاً بنوں میں دہشت گردی کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی ایران امریکا ثالثی کے بعد پی ٹی آئی پریشان کیوں؟

انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز سیکیورٹی فورسز، امن کمیٹی اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے شدید تصادم میں 2 پولیس اہلکاروں اور دو شہریوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 25 دہشت گرد مارے گئے۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق وزیر داخلہ نے زیادہ تر گفتگو اس بات پر کی کہ دہشتگردی پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رابطہ کاری اور ردعمل کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر علیمہ خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ وہ ملاقات میں موجود تھیں۔

علیمہ خان نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے محسن نقوی سے ملاقات کی۔ ‘ہمارے خاندان کو اس ملاقات کا علم نہیں تھا اور نہ ہی خاندان کا کوئی فرد اس میں شریک تھا۔’

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت سازی: انتظامی و پولیس افسران پریشان کیوں؟

شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ علیمہ خان ملاقات کا حصہ تھیں۔ ‘صرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور بیرسٹر گوہر نے شرکت کی، اور ملاقات کا مقصد خیبرپختونخوا خصوصاً بنوں میں دہشت گرد حملوں پر گفتگو تھا۔’

بعد ازاں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ملاقات میں بنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات اور صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر بات ہوئی، جبکہ اس میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: جلسوں کے بجائے ’شادی ڈپلومیسی‘، پی ٹی آئی کی پنجاب میں نئی حکمت عملی کیا ہے؟

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ہفتے میں 2 مرتبہ، منگل اور جمعرات کو، اہل خانہ، وکلا اور ساتھیوں سے ملاقات کی اجازت دے رکھی ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق کئی ہفتوں سے انہیں ملاقاتوں کی اجازت نہیں مل سکی۔

پی ٹی آئی نے عمران خان کو اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، پارٹی کے مطابق جنوری کے آخر میں ان میں دائیں آنکھ کی بیماری ‘سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن’ کی تشخیص ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے