اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کی ‘نشہ اب نہیں’ مہم کے دوران تھانہ کورال یہ کارروائی ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں: 10 دنوں میں 506 گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

جس میں بڑے ڈرگ ڈیلرز محمد نبی اور میانداد خان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔

ابتدائی کارروائی کے بعد دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟

اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات کے خلاف مہم ‘نشہ اب نہیں’ کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ اس ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

  ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں