امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کا معاملہ، ایک اور طبی معائنہ متوقع

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج واشنگٹن کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں طبی اور دندان سازی کے معمول کے معائنے سے گزریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ان لوگوں پر ہنستا ہوں جو امریکا ایران معاہدے پر حقائق جانے بغیر رائے دے رہے ہیں، ٹرمپ سیاسی مخالفین پر برس پڑے

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ 13 ماہ کے دوران یہ ان کا تیسرا شیڈولڈ طبی معائنہ ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ معائنے معمول کی سالانہ یا ششماہی احتیاطی طبی جانچ کا حصہ ہیں تاہم قریباً 80 برس کی عمر میں ان دوروں کی بڑھتی تعداد نے آزاد طبی ماہرین کی توجہ حاصل کی ہے۔

حالیہ مہینوں میں میڈیا میں ٹرمپ کے ہاتھوں پر نمایاں نشانات، خراشوں اور بعض مواقع پر پٹی بندھی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کی صحت پر بحث مزید شدت اختیار کر گئی۔

مزید پڑھیے: ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، معاہدے تک ناکہ بندی جاری رہے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

طبی ریکارڈز کے مطابق ٹرمپ کو کرونک وینس اِن سفیشنسی کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ روزانہ 325 ملی گرام اسپرین اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے روزوواسٹاٹن استعمال کرتے ہیں۔

اگرچہ وائٹ ہاؤس کے معالجین ماضی میں ان کے قلبی، پھیپھڑوں اور اعصابی نظام کو بہترین قرار دیتے رہے ہیں مگر ناقدین کا کہنا ہے کہ بار بار طبی معائنوں کے باعث صدر کی مجموعی صحت سے متعلق شفاف معلومات کا سامنے آنا ضروری ہیں۔

وائٹ ہاؤس حکام کا مؤقف ہے کہ ہاتھوں پر آنے والے نشانات کی وجہ مسلسل مصافحہ اور اسپرین کے استعمال کے باعث جلد پر پڑنے والے اثرات ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ چکے، ڈونلڈ ٹرمپ

آئندہ صدارتی سرگرمیوں کے تناظر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق ہر نئی طبی رپورٹ سیاسی اور عوامی حلقوں میں خاص اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم