عید تعطیلات: اسلام آباد میں مؤثر ٹریفک انتظامات یقینی بنانے کے لیے جامع پلان کا جائزہ

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کی زیرِ صدارت ٹریفک پلان سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی ٹریفک اور تمام زونل افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحیٰ کے لیے سخت سیکیورٹی پلان جاری

اجلاس میں مساجد، پارکوں، عوامی مقامات، مارکیٹس اور مویشی منڈیوں کے اطراف کیے گئے ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کے لیے سیف سٹی کیمروں سے بھی بھرپور مدد لی جائے گی، جبکہ زونل افسران عید کی چھٹیوں کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

محمد سرفراز ورک نے کہا کہ شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈیوٹی پوائنٹس پر مؤثر ٹریفک مینجمنٹ ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

انہوں نے واضح کیا کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور خطرناک ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp