جعفر ایکسپریس حملہ: سوشل میڈیا پر مبینہ روابط اور لاپتا افراد سے متعلق دعوؤں کی حقیقت

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جعفر ایکسپریس حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف دعوے اور الزامات زیرِ بحث ہیں جن میں بعض افراد کے مبینہ روابط اور لاپتا افراد کے کیسز سے متعلق نئی بحث نے جنم لیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج کا بزدلانہ حملہ، کوئٹہ کے قریب ٹرین پر معصوم شہری نشانہ بن گئے

سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 2025 میں بعض حلقوں کی جانب سے ایک شخص بلال کا نام ’لاپتا افراد‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ بعد ازاں اس کے والد کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا کہ وہ گھر سے بغیر اطلاع گئے تھے۔

مزید یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حالیہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد اسی نام سے منسوب ایک شخص کے بارے میں مختلف بیانیے سامنے آئے، تاہم ان دعوؤں کی سرکاری طور پر آزادانہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

اسی طرح بعض سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ متعلقہ فہرست یا مواد آن لائن پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا، جسے بعض حلقے مختلف انداز میں تعبیر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو پھر وارننگ

ادھر مبصرین کے مطابق حساس واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر معلومات، قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ دعوے تیزی سے پھیلتے ہیں، اس لیے کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل مستند اور سرکاری ذرائع کی تصدیق ضروری ہے۔

حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلی اور باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ